Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
29فروری2000
مجھ سے جن لوگوں کو اختلاف ہے وہ زیادہ تر دو وجہ سے ہے۔ ایک یہ کہ میں صبر کی بات کرتا ہوں۔ دوسرے یہ کہ میں اکابر پر تنقید کرتا ہوں۔ صبر کی بات لوگوں کو اس لیے بری لگتی ہے کہ صبر صاحب ہستی کا اصول ہے۔ لوگوں کے سامنے چونکہ کوئی ۔۔۔۔۔۔ نہیں اس لیے وہ صبر کی اہمت کو بھی نہیں سمجھتے۔ شخصیتوں پر تنقید لوگوں کو اس لیے بری معلوم ہوتی ہے کہ موجودہ زمانہ کے لوگ انہیں شخصیتوں میں اٹکے ہوئے ہیں، ان شخصیتوں سے اوپر ان کی کوئی ذہنی یافت نہیں۔ اس لیے جب ان کی محبوب شخصیت پر تنقید ہو تو وہ محسوس کرتے ہیں کہ وہ اسی زمین سے محروم ہورہے ہیں جس پر وہ کھڑے ہوئے ہیں۔