Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
23جولائی2000
عبدالرحمن صاحب کے بعد واقعات اس ڈائری میں میں نے نوٹ کئے ہیں جن کو میں رحمانی فارمولا کہتا ہوں۔ ایک بار ایک شخص نے عبدالرحمن صاحب سے ایک سخت بات کہی۔ وہ ایسی بات تھی جن پر آدمی مشتعل ہوجائے مگر وہ مشتعل نہیں ہوئے۔ انہوں نے ٹھنڈے انداز میں کہا اس سے پہلے کہ میں آپ کی بات کا جواب دوں آپ کا اپنا شاکر چیک کرلیجئے۔کیونکہ آپ سے ایک کڑی بات کہی ہے۔ اب میں جو جواب دوں گا وہ بھی کڑا جواب ہوگا۔ اگر آپ کا شاکر اچھا نہیں ہے تو آپ جھٹکا برداشت نہ کرسکیں گے۔ آپ کی گاڑی الٹ جائے گی۔ یہ سن کر وہ آدمی چلاآیا۔ وہ مزید کچھ اور نہیں بولا۔