Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
2جولائی2000
امام بخاری کی حدیث کی کتاب کا نام صیحح البخاری ہے۔ بظاہر اس کا مطلب یہ ہے کہ امام بخاری کی شرطوں پر جو حدیثیں صحیح ثابت ہوئیں ان کو انہوں نے اپنی اس کتاب میں جمع کردیا ہے۔ مگر ایسا نہیں ہے۔ امام بخاری نے خود اپنی کتاب کی ترتیب کے بعد کہا تھا کہ میں نے بہت سی صحیح حدیثوں کو اس لیے چھوڑدیا کہ میری کتاب زیادہ ضخیح ہوجائے گی۔ ترکت من الصحاح مخافۃ الطول۔