Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
13مارچ2000
برادرم۔۔۔۔۔۔۔۔ ندوی نے پوچھا کہ آپ کی پہلی تصنیف کیا ہے۔ میں نے جواب دیا کہ میں تو سمجھتا ہوں کہ میری پہلی تصنیف آپ ہی ہے شرط ہے کہ آپ اس کو قبول کریں۔ میں نے کہا کہ کاغذی تصنیف تو ایک ایسی تصنیف ہے جو دیا سلائی کی تیلی سےجلائی جا سکتی ہے۔ حقیقی تصنیف ایک زندہ احساس ہے۔ اگر کوئی آدمی اس قسم کی زندہ تصنیف تیار کرسکے تو بلا شبہ اس نے بہت بڑا کام کیا۔