Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
15مارچ2000
موجودہ زمانہ میں مسلمانوں کے یہاں شخصیات کے بارے میں لکھنے کا صرف دو طریقہ رائج ہے۔ لکھنے والا کسی کی کتابوں کا مطالعہ یا تو اس لیے کرتا ہے کہ وہ اس میں مدح کےپہلو تلاش کرے، یا اس لیے کرتا ہے کہ وہ ان میں ذم کے پہلو تلاش کرے۔ یہ دونوں ہی طریقے غیرسنجیدہ اور غیرعملی ہیں۔ صحیح طریقہ یہ ہے کہ غیر جانبدارانہ انداز میں جائزہ لیا جائے۔ مگر اس قسم کا مطالعہ موجودہ مسلمانوں کے یہاں سرے سے پایا نہیں جاتا۔