Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
14اپریل2000
کشمیر کے دوتعلیم یافتہ مسلمان نذیراحمدملا اور رؤف احمد شیخ سے بات کرتے ہوئے میں نے کہا کہ دعوت کا کام کیا ہے، اس کو قرآن میں پیغمبر کی زبان سے دولفظوں میں اس طرح بتایاگیا ہے۔ انی لکم ناصح امین۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ داعی کے اندر دو صفت ہونا چاہیے۔ ناصح اور آمین۔ ناصح کے معنی ہے خیرخواہ۔ اور امین کا مطلب ہے امانت دار۔ داعی اپنے مدعو کے حق میں ناصح ہوتا ہے۔ یعنی مدعو کے رویہ کو نظرانداز کرتے ہوئے وہ یکطرفہ طور پر اسی کا خیرخواہ ہوتا ہے۔ دوسری طرف خدا کی نسبت سے وہ امین ہوتا ہے یعنی جو دین اس کو خداکی طرف سے ملا ہے ٹھیک وہی دین دوسروں تک پہچانا۔
اگر آپ کو خدانے دین رحمت دیا ہے امانت داری کا تقاضا ہے کہ آپ اسی کو دین زحمت بناکر نہ پیش کریں۔ دین اور دین تشدد بنانا۔ دین عبادت کو دین سیاست بنانا، دین تواضع کو دین فخربنانا، دین انسانی کو دین قوی بنانا، دین محبت کو دین نفرت بنانا، دین پسر کو دین عسربنانا ، دین آخرت کو دین دینا بنانا۔ اس قسم کی تمام چیزیں امانت داری کے خلاف ہیں اور مسلمانوں پر لازم ہے کہ اس سے بچیں۔