Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
6مئی2000
نماز کے لیے وضو یا تیم ضروری ہے۔ کوئی شخص ایسی حالت میں ہو جب کہ اس کو نہ وضو کے لیے پانی حاصل ہو اور نہ تیم کے لیے مٹی، تو ایسے شخص کو اصفلاح میں فاقد الطہو دین کہا جاتا ہے۔ فاقدالطہو دین کے لیے عام فقہاء کا مسلک یہ ہے کہ نماز کا وقت آنے کے باوجود وہ نماز نہ پڑھے۔ مگر امام شافعی کے مسلک میں یہ ہے کہ ایسا شخص نماز کے وقت کے احترام میں وضویا تیم کے بغیر ہی نماز پڑھ لے، اور پھر جب پانی یا مٹی پائے تو وضو یا تیم کرکے اس نماز کو قضا پڑھے۔
میرے نزدیک اس معاملہ میں امام شافعی کا مسلک ہی درست مسلک ہے۔ یہ مسلک استثباء کے اصول پر ہے جو ہر عموم میں پایا جاتا ہے۔ نیز یہ کہ اس اصول کا تعلق صرف نماز سے نہیں ہے بلکہ دوسرے معاملات سے بھی ہے دوسرے معاملات میں بھی بعض اوقات ایسا ہوسکتا ہے کہ آدمی ناقد الطہودین جیسی استثنائی صورت حال میں مبتلا ہوجائے اس وقت اس اصول میں توسیع کرکے وہ اس مسلک پر عمل کرسکتا ہے۔