Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
10جون2000
مولانا محمد عرفان قاسمی (پیدائش1960)کو میں نے اپنی کتاب دینی مدارس پڑھنے کے لیے دی، پوری کتاب پڑھنے کے بعد انہوں نے کہا کہ مدارس دینیہ کی اتنی افادیت تو خود مدرسہ والے بھی نہیں جانتے، یعنی مدارس والے، مدرسہ اس کی افادیت سمجھ کر نہیں چلا رہے ہیں، بلکہ تقلیدی طو پر چلا رہے ہیں۔ اب اس کتاب کو پڑھ کر اہل مدارس کو، مدارس کی افادیت کا شعور ہوگا۔ میرا تعلق بھی تقریباً20سال سے مدرسہ ہے۔ مجھے خود بھی ان مدارس کی اہمیت کا اندازہ نہیں تھا۔ مذکورہ کتاب پڑھنے کے بعد مجھے اس کا بہت احساس ہوا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اہل مدارس کو اس کتاب میں مدارس کے بارے میں طاقتور مواد فراہم ہوگیا۔ اب ذمہ دار ان مدارس بہتر طریقہ پر لوگوں کے سامنے مدارس کی اہمیت کو اجاگر کرسکتے ہیں۔
مولانا محمد عرفان سردھنوی، استاد حدیث جامعہ عربیہ نورالاسلام، شاہ پیر گیٹ شہر میرٹھ