Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
30جولائی2000
حدیث میں آیا ہے: المومن لا یلدے من حجرمومن (مومن ایک بل سے دوبار نہیں سلجاتا ) اس حدیث کو عام طور پر بہت محدود معنی میں لیا جاتا ہے۔ اسی لیے وہ مسلمانوں کی مکر کا جزء نہیں بنا۔ اگر آیت صحیح طور پر مسلمانوں کی مکہ کا جزء بن جائے تو مسلمان کبھی ایک غلطی کو دوسری بار نہ دہرائیں۔
میں خدا کے فضل سے ایک غلطی کو پھر کبھی نہیں دہراتا۔ اب سے تقریباً35سال پہلے کی بات ہے، میری صحت بگڑگئی مجھے یہ احساس ہونے لگا کہ میں شاید موذی امراض کا شکار ہوگیا ہوں۔ مثلاً ذیابیطس وغیرہ۔ اس زمانے میں ہمارے ایک عزیز علی گڑھ کے میڈیکل کالج میں تھے۔ میرے بڑے بھائی عبدالعزیز خاں مرحوم نے مجھے تاکید کرکے علی گڑھ بھیجا اور مذکورہ عزیز کو خطؤ لکھا کہ ڈاکٹر سے مکمل چیک اپ کرائیں۔ چنانچہ میں علی گڑھ گیاوہاں میرا ہرچیز کا چیک اپ کرایا گیا۔ یورین، اسٹول،جوئی، بلڈ پریشر وغیرہ۔ تین دن کے بعد مجھے میڈیکل کالج سے ہر چیز کی رپورٹ دی گئی۔ مجھے یاد ہے کہ وہاں پہلے دن میڈیکل کالج انہی تاتو مجھ پر سخت انحلال طاری تھا۔ اپنی صحت کے بارے میں مایوسی کا شکار تھا۔ تو تیسرے دن جب مجھے رپورٹیں ملیں اور معلم ہوا کہ میرے بدن کی ہر چیز بالکل نارمل ہے تو ان سے میں بالکل دوسرا انسان تھا۔ میری مایوسی ایک لمحہ کے اندر یقین میں بدل گئی۔
اس واقعہ سے میں نے سبق لیا کہ کسی فرد یا قوم کے ساتھ یہ بدترین ظلم ہے کہ اس کووحدت کا مطالعہ اس طرح کرایا جائے کہ وہ مایوسی کا شکار ہوئے۔ اس کے برعکس بہترین کا زیادہ ہے جو اپنی قوم کو یقین اور حوصلہ کی غذا دے جو ان کی ہمیت میں اضافہ کرے۔