Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
16اپریل2000
بہت سے حقیقتیں ہیں جن کا ہر آدمی تجربہ کرتا ہے۔ مگر وہ شعوری طور پر ان کو دریافت نہیں کرپاتا۔ انہیں میں سے ایک لذت(Pleasure)کا معاملہ ہے۔ لذت نام ہے احساس لذت کا یہ زبان میں ذائقہ کھانے (Taste foods)ہیں اس لیے آدمی کو کھانے میں لذت محسوس کرتا ہے۔ مگر عمر بڑھنے کے بعد جب ذائقہ جانےdullہوجاتے ہیں تو لذت کا احساس بھی ختم ہوجاتا ہے۔ یہی معاملہ دوسری تمام لذتوں کا بھی ہے۔
موجودہ دنیا میں اصل مسئلہ یہ نہیں ہے کہ ہم اسباب لذت کو حاصل کریں۔ بلکہ اصل جبکہ خود اپنی استعداد لذت کا ہے۔ چونکہ موجودہ دنیا میں کسی انسان کو استعداد لذت حاصل نہیں اس لیے اسباب لذت کی فراہمی اس کے لیے سراسر بے معنی ہے۔ آدمی کو چاہیے کہ وہ جنت کا طلب گار بنے نہ کہ دنیوی لذتوں کا۔