Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
Ideal cannot be achieved
ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ مسلمان کو ۔۔۔۔۔۔ کے ایک علمی ادارہ میں بڑا عہدہ دیا گیا۔وہاں کی ایک کلیدی شخصیت ان کی کلاس فیلو تھی۔ اس لیے ان کو وہاں کافی عزت ملی۔ مگر چند سال کے بعد وہ وہاں سے نکال دئے گئے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ انہوں نے عرب میں یہ نظریہ پیش کرنا شروع کیا کہ یہاں کا تمام نظام ان کے پیش کردہ اسلامی اصول پر قائم کیا جائے۔ اس میں سے ایک ضروری اصلاح یہ تھی کہ بادشاہ کی شاہانہ حیثیت کو ختم کردیا جائے۔ وہ ملک کا صرف ایک اعلیٰ تنخواہ یاب نوکر (Highly Paid Servant)ہو، ظلم ہے کہ یہ تجویز وہاں کے حکمرانوں کو قبول نہیں ہوسکتی تھی۔ چنانچہ ان سے کہہ دیا گیا کہ آپ یہاں سے چلے جائیں۔
مذکورہ مسلمان اگر آئیڈیل اور پریکٹیکل کے فرق کو سمجھتے اور جو کچھ ان کے لیے ناممکن تھا اس کو چھوڑکرممکن دائرہ میں عمل کرتے تو وہ وہاں بہت بڑا کام کرسکتے تھے۔ مگر آئیڈیل چلانےکا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ وہاں کچھ بھی نہ کرسکے۔ حتیٰ کہ ان کے لیے وہاں قیام کرنا بھی ممکن نہ رہا۔