Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
5ستمبر2000
مرادآباد کے ۔۔۔۔ صاحب محمد یعقوب صاحب نے نصیحت کے لیے کہا۔ میں نے ان کو یہ نصیحت لکھ کر دی: کوئی بھی شخص ہر اس چیز کو نہیں پا سکتا جس کو وہ چاہے۔ اس لیے اس دنیا میں درست طریقہ یہ ہے کہ آدمی کو جو کچھ ملے اس پر وہ اللہ کا شکر اداکرے اور جو کچھ نہ ملے اس کو وہ صبر کے خانہ میں ڈال دے۔