Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
12اکتوبر2000
ہندوستان کے سابق وزیراعظم نرسمہا راؤ کو عدالت میں تین سال قید کی سزادی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوںنے اپنے زمانہ حکومت میں جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے پانچ پارلیمنٹ کے ممبروں کو فی کس چالیس لاکھ کی رشوت دی تھی تاکہ پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریک پر ان کے خلاف ووٹ نہ دیں۔ اس فیصلہ پر دہلی کے اخباروں نے اداریہ لکھے ہیں کہ ان اداریوں میں انڈیا کے قانونی نظام کی عظمت بیان کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اس فیصلہ نے ثابت کردیا ہے کہ انڈیا میں کوئی بھی شخص قانون سے اوپر نہیں: