Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
یکم مارچ2000
سید محی الدین قدافی ندوی (پیدائش1977)ندوی طلباء کے ساتھ ملاقات کے لیے آئے۔ میں نے ان لوگوں سے کچھ سوالات کیے۔ میرے سوالات متعین اور محددانداز میں تھے۔ مگر ان لوگوں نے غیر متعین اور غیر محدد انداز میں جواب دیا۔ میں نے ان لوگوں سے کہا کہ جواب کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ وہ محددانداز میں ہو، سوال کرنے والے کو محددانداز میں سوال کرنا چاہیے اور جواب دینے والے کو ان کو محدد انداز میں جواب دینا چاہیے۔