Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
10دسمبر2000
پاکستان کے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو وہاں کی فوجی حکومت نے جلا وطن کرکے سعودی عرب بھیج دیا۔ اس سے پہلے پاکستان کے دوسرے بڑے لیڈر مسٹر الطاف حسین اور بے نظیر بھٹو بھی جلاوطن میں جاچکے ہیں۔ پاکستان بننے کے بعد سب سے پہلے جس کو جلا وطن ہونا پڑا وہ خان عبدالغفارخاں تھے۔ اس طرح پاکستان نے وہاں کے تمام بڑے لیڈروں کو ملک سے باہر بھیج دیا۔ بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان میں اب اس طرح فوج کی حکومت ہوتی جس طرح دوسرے اکثر ملکوں پر فوج کی حکومت ہے۔
پاکستان بننے کے بعد مولانا ابوالعلائی مودودی اپنی تقریروں میں کہا کرتے تھے کہ پاکستان اسلام کے نام الاٹ ہوچکا ہے۔ مگر آخرکار معلوم ہوا کہ پاکستان وہاں کی فوج کے نام الاٹ ہوا ہے۔ کس قید بصیرت سے حالی تھے وہ لوگ جو پاکستان سے بڑی بڑی امیدیں لگائے ہوئے تھے۔ 1947سے پہلے کہا جاتا تھا کہ پاکستان کا مطلب کیا۔ لا الہ الا اللہ۔ پاکستان بننے کے بعد نظریہ پاکستان ایجاد ہوا۔ جس کا مطلب یہ تھا کہ پاکستان ایک ایسی ریاست ہے جو اسلامی نظریہ کی بنیاد پر قائم ہوئی ہے۔ اس طرح سید ابوالاعلیٰ مودودی اور ان کے ساتھی یہ کہا کرتے تھے کہ پاکستان کی عظیم اکثریت اسلام چاہتی ہے۔ مگر یہ سب شاعری اور خطابت اور انشاپروازی کی باتیں تھیں۔ بصیرت اور تدبر سے ان کا کوئی تعلق نہ تھا۔ میں اللہ کے فضل سے40سال پہلے ان باتوں کو جان چکا تھا۔ مگر اب تو یہ باتیں اتنی زیادہ کھل چکی ہیں کہ ہرایک ان سے واقف ہے۔ مگر اب جاننے کا کوئی فائدہ نہیں۔
پاکستان میں اس اعتبار سے دوسیاسی مرحلہ پیش آئے ہیں۔ پہلا مرحلہ میں لیڈروں کو ہلاک کیا گیا۔ لیاقت علی صاحب کو گولی ماری گئی۔ ذوالفقارعلی بھٹو کو پھانسی دی گئی۔ چھوٹے لیڈر تو سیکڑوں کی تعداد قتل کئے گئے۔ اب کافی بدنامی کے بعد پاکستانی لوگوں نے جلاوطن کا طریقہ اختیار کیا ہے۔