Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
3دسمبر2000
کسی قوم کے لیے سب سے اہم چیز یہ ہوتی ہے کہ اس کے درمیان کس قسم کا فکری فؓا پائی جاتی ہے۔ بیشتر لوگ خود سےباتوں کو نہیں سمجھتے بلکہ جو فکری فضا موجود ہو اس کے لیے رائے قائم کرتے ہیں مثلاً اگر فضاء میں پراسرار قصہ کہانیاں پھیلی ہوئی ہوں تو ہر آدمی توہماتی انداز میں سوچنے لگے گا اس طرح اگر ماحول میں جنگ وتشدد کی فکری فضاء پائی جائے تو ہر آدمی فکری انداز میں سوچنے لگے گا۔ اس طرح اگر فضاء اس علم اور سانس کی باتیں ہو تو ہر آدمی اس کے انداز میں سوچے گا اور ٹیلی کارنامہ انجام دینے کے منصوبے بنائے گا وغیرہ۔
یہ ذہنی فضاء ہر قوم میں اس کا لکھنے اوربولنے والا طبقہ بناتا ہے بدقسمتی سے موجودہ زمانے میں مسلمانوں جو لکھنے اور بولنے والے لوگ پیدا ہوئے وہ زیادہ تر شاعر، یا خطیب یا انشاء پروازتھے۔ یہی وجہ ہے کہ موجودہ زمانے کے مسلمانوں میں وہ فضاء نہ بن سکی جو علم اور حقیقت پر مبنی ہو۔