Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
22اکتوبر2000
حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر گھر میں عورتیں اور بچے ہوتے تو میں عشاء کی نماز کھڑی کرنا اور میں اپنے نوجوانوں کو حکم دیتا کہ وہ تو کے اندر جو کچھ ہے اس کو آگ سے جلادیں۔ (مشکوٰۃ المصابیح337/1)
منکرین حدیث اس روایت کو لے کر کہتے ہیں کہ یہ قول رسول نہیں ہوسکتا۔ کیوں کہ جو مسلم نوجوان باجماعت نماز قائم ہوجانے کے بعد تارکین جماعت کا گھر جلانے جائیں گے وہ خود ترک جماعت کے مجرم ہوںگے۔ پھر پیغمبر کس طرح ایسا حکم دے سکتا ہے کہ وہ لوگوں سے کہے کہ تم خود اپنی نماز چھوڑکر دوسرے نماز چھوڑنے والوں کا گھر جلاؤ۔ پیغمبر ایسالغوحکم نہیں دے سکتا۔
یہ تنقید صرف جہالت پر مبنی ہے۔ ان منکرین حدیث نے اس روایت کو لفظی معنوں میں لے لیا ہے۔ حالانکہ اس قسم کی باتیں لفظی معنوں میں کبھی نہیں ہوتیں۔ اصل یہ ہے کہ اس حدیث میں تارکین جماعت کے خلاف غضب کا اظہار کیا گیا ہے، اس میں تارکین نمازی کے خلاف قانونی حکم کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔