Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
27جنوری2000
قرآن میں حکم دیا گیا ہے اللہ کو بہت زیادہ یاد کرو(الاحزاب41)اسی طرح فرمایا کہ اللہ کو خوف و طمع کے ساتھ پکارو (السجدہ16)یہ بلاشبہ اعلیٰ تر دین دینی مطلوب ہے۔ جہاں تک میں سمجھتا ہوں اس قسم کی یاد الہٰی صرف اسی وقت آدمی کے اند رپیدا ہوسکتی ہے جب کہ اس کے اندر بے حدگہرا عجز(Helplessness)کا احساس پیدا ہوگیا ہو۔ اس قسم کا شدید احسان ابھرے بغیر تسبیح کے دانوں پر کچھ عربی الفاظ کی تکرار تو کی جاسکتی ہے، مگر وہ مطلوب ذکر و دعا کسی کے ۔۔۔۔۔۔ سے۔۔۔۔ نہیں سکتا جس کا قرآن میں حکم دیا گیا ہے۔ لوگوں کا حال یہ ہے کہ وہ ساری طاقت لگاکردنیا کے لیے ہیں تاکہ ان کو اور ان کے بچوں کو عجز کی حالت کبھی پیش نہ آئے۔ اور پھر تسبیح کے دانوں پر کچھ عربی الفاظ کا ورد کرکے سمجھتے ہیں کہ وہ مطلوب ذکرکررہے ہیں۔ میرے نزدیک اس قسم کی تسبیح شماری کا قرآن کے مطلوب ذکر سے کوئی تعلق نہیں۔