Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
18اگست2000
قرآن میں بتایاگیا ہے کہ مصر میں جب حکومت کی طرف سے ان پر سختیاں کی گئیں تو ان کے پیغمبر حضرت موسیٰ نے ان سے کہا کہ : اجعلوابیوتکم قبلۃ (یونس87)’’اپنے گھروں کو قبلہ بنالو‘‘ کا مطلب کیا ہے۔ اس کی ایک تفسیر یہ کی گئی ہے کہ یہاں قبلہ سے مراد مسجد ہے۔ ہم لمحہ میں اس کا مطلب یہ ہے کہ تم لوگ اپنے گھروں میں چھپ کر نماز پڑھو، تاکہ تم محفوظ رہو۔ (قیل المراد صلوا فی بیوتکم سرآلنا منوا) تفسیر قرطبی 8/371