Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
10نومبر2000
ہندوستانی وزیراعظم مسٹر اٹل بہاری واجپئی کے گھٹنہ میں تکلیف ہوئی۔ چنانچہ بمبئی کے اسپتال میں ان کا آپریشن ہوا جس میں ان کے گھٹنہ کی ہڈی تبدیل کردی گئی۔ اس واقعہ پر پاکستان کے مشہور اخبار روزنامہ جنگ (12اکتوبر2000)کے صفحہ 8پرایک کارٹون شائع کیا گیا ہے۔ اس کارٹون کا عنوان ہے ’عالمی رائے عامہ‘ میں دکھایا گیا ہے کہ اس کارٹون میں اٹل بہاری واجپئی کے پاس ڈاکٹر کھڑاہوا ہے۔ اور آپریشن کے ذریعہ ان کے گھٹنہ کی ہڈی کو بدل رہا ہے۔ کارٹون کے نیچے یہ الفاظ لکھے ہوئے ہیں ’’میرے خیال میں گھٹنے کی تبدیلی سے زیادہ دماغ کی تبدیلی ضروری تھی جو مسلمانوں کے لیے نفرت سے بھرا ہے‘‘۔ (ایک آدمی عالمی رائے عامہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈاکٹر سے کہہ رہا ہے)
یہ پاکستان والوں کی سرکشی کی ایک انوکھی مثال ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ پاکستان کے تقریباً تمام مسلمانوں کے دماغ ہندونفرت اور بھارت نفرت سے بھرے ہوئے ہیں۔ سارے پاکستان امریکہ سے محبت کرتے ہیں اور بھارت سے نفرت میں سمجھتا ہوں کہ یہ سب سے بڑا جرم ہے جو پاکستان کے مسلمان کررہے ہیں۔ اخبار جنگ کو لکھنا چاہیے تھا کہ بھارت کے وزیراعظم کا تو صرف گھٹنہ تبدیل کیا گیا ہے مگر پاکستان کے مسلمانوں کا دماغ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے جو اپنے پڑوسی قوم سے نفرت کرتے ہیں۔ جب کہ پڑوسی سے نفرت کرنا اسلام میں جائز نہیں۔