Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
31اکتوبر2000
حضرت ابوبکر صدیق کا قول ہے: لان اعافی فاشکر احبُّ الی من آن آیتی جز (فتح الباری صفحہ181/6)یعنی مجھے عافیت ملے اور میں اس شکر کروں، یہ مجھ کو اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں مصیبت میں مبتلاہوں اور میں اس پر صبر کروں۔ اگر خود سے کوئی مصیبت آجائے تو بندہ چاہیے کہ وہ مصیبت میں مبتلاہو اور پھر وہ اس پر صبرکرے اس کے بجائے آدمی کو عافیت کا خواہاں ہونا چاہیے۔ تاکہ وہ اس پر شکر کرسکے۔