Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
14فروری2000
قرآن میں آخرت کا ایک منظر ان الفاظ میں بتایا گیا ہے کہ بے شک اللہ سے ڈرنے والے باغوں میں اور نہروں میں ہوں گے۔ بیٹھے سچی بیٹھک میں، قدرت والے بادشاہ کے پاس (القمر55-58)یہ بلا شبہ تاریخ کائنات کا سب سے بڑا فنکشن ہوگا۔ جب کہ اہل جنت خالق کائنات کے دربار میں شاندار نشستوں پر بیٹھے ہوئے ہوں گے۔ قربت خداوندی کا یہ اعزازآخرت میں صرف ان لوگوں کو ملے گا جو موجودہ دنیا میں، قرآن کے الفاظ میں واسجد واقترب (العلق19)کا تجربہ کرچکے ہوں۔ اور حدیث کے الفاظ میں وہ تعبد اللہ کانک تراہ(البخاری) کی منزل سے گزررہے ہوں۔ ایت الہٰی دنیا میں احساس کی لطیف سطح پر حاصل ہوتی ہے اور آخرت میں وہ حقیقی مشاہدہ کی صورت میں حاصل ہوگی۔