Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
22جولائی2000
میں نے ایک انگریزی نظم پڑھی تھی۔ اس نظم کا خلاصہ یہ تھا کہ یہ قدرت کا عجیب نظام ہے کہ انسان کے جسم میں مختلف قسم کی خوراک داخل ہوتی ہے مگر اس کے جسم کے اندر جاکر وہ انسانی شخصیت کا حصہ بن جاتی ہے۔ اس نظم کی ایک لائن یہ تھی:
Whatever Miss Teets turns into Miss T.
یہی معاملہ ذہنی اور روحانی اعتبار سے میرے ساتھ ہے۔ دنیا کا ہر واقعہ میرے ذہن میں داخل ہوکر میرے لیے ایک روحانی تحریر بن جاتا ہے۔ اس قسم کے واقعات میرے ساتھ عجیب و غریب طور پر ہر روز پیش آتے ہیں۔ مثلاً آج میں نے ریڈیو کھولا تو اس میں ایک گانا آرہا تھا۔ ایک عورت نے چاند کو اپنا بھائی بنایا۔ وہ کسی کو پیغام دیتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ چاند سے جاکر کہہ دو کہ تیری بہن تجھ کو یاد کررہی ہے چندا رے، تیری بہنا تجھ کو یادکرے
یہ شعر سنتے ہی اچانک میرا دل تڑپ اٹھا۔ میرے اندر یادالہی کا ایک طوفان برپا ہوگیا۔ میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔ میں نے کپکپاتے ہوئے ہونٹوں کے ساتھ کہا کہ کیا یہاں کوئی فرشتہ ہے جو جاکر میرے رب سے کہے کہ تیرا ایک محاجربندہ تجھ کو یاد کررہا ہے۔