Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
20اکتوبر2000
بردوان کے حافظ میکائیل صاحب نے بذریعہ خط دریافت کیا کہ حدیث میں آیا ہے کہ امت73فرقوں میں بٹ جائیگی۔ ان میں72فرقے جہنم میں جائیں گے اور صرف ایک فرقہ جنت میں جائے گا۔ پھر یہ نجات یافتہ فرقہ کون سا ہے۔
میں نے اس کے جواب میں ان کو لکھا ہے کہ: اس سے مراد کوئی جماعت نہیں بلکہ افراد ہیں کسی جماعت سے وابستگی نجات کا ذریعہ نہیں۔ نجات صرف ان لوگوں کے لیے ہے جو رسول اور اصحاب رسول کے طریقہ پر کسی کی یا زیادتی کے بغیر اخلاص کے ساتھ عمل کریں۔