Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
31مئی2000
عام طور پر لوگ یہ پسند کرتے ہیں کہ سفر میں اپنوں کے یا اپنے ہم قوم لوگوں کا ساتھ ہو مگر یہ کوئی صحیح ذوق نہیں۔ اس لیے کہ اپنوں کے ساتھ مسزکرتے ہوئے جانی ہوئی باتوں کو دہرایاجاتا ہے اس کے برعکس جب غیر لوگوں کے ساتھ سفر کیا جائے تو گفتگو کے دوران نئی نئی باتیں سامنے آتی ہیں اور معلومات میں اضافہ ہوتا ہے۔ پہلے قسم کے سفر پر اگر تفریح حاصل ہوتی ہے تو دوسری قسم کا سفرمطالعہ کے ہم معنی بن جاتا ہے۔