Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
10اپریل2000
قرآن میں ارشاد ہوا ہے۔: لاتقتلوااولادکم خشیۃ املاق (الاسراء31)اس آیت کا ایک معروف مطلب ہے یعنی معاشی تنگی کے ڈر سے چھوٹے بچے کو مارڈالنا۔ مگر میں سمجھتا ہوں کہ اس کا ایک توسیعی مفہو م بھی ہے۔ توسیعی مفہوم کے اعتبار سے اس کا مطلب یہ ہے کہ معاشی اندیشہ کی بنیاد پر زندگی کے فیصلے نہ کیے جائیں بلکہ اصول کی بنیاد پر کیے جائیں۔ کیونکہ معاشی خدا کی طرف سے مقدر ہے اور وہ مل کر رہے گی۔ آدمی کو چاہیے کہ معاش کے معاملہ کو خداکے حوالہ کرے اور اصول کی بنیاد پر زندگی کے معاملات میں فیصلہ لے۔