Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
8دسمبر2000
کشمیر کے ایک مسلم نوجوان جناب غلام نبی کشفی صاحب نے اپنے خط میں لکھا کہ ہماری مسجد کے امام صاحب کے بارے میں مقتدیوں کو بہت سی دینی شکایتیں ہیں۔ لوگوں کا خیال ہے کہ ان کے پیچھے نماز نہیں ہوتی۔ اس معاملہ میں ہم کو کیا کرنا چاہیے۔ میں نے جواب میں لکھا کہ امام کے معاملہ میں آپ مکمل طور پر اعراض کی پالیسی اختیار کریں۔ کسی امام کی وجہ سے مقتدیوں کی نماز نہ اچھی ہوتی نہ خراب ہوتی۔ ہر آدمی اپنی نیت کے مطابق اپنی نماز آپ پڑھتا ہے۔ باجماعت نماز صرف نماز کی تنظیم کے لیے ہے۔