Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
29اگست2000
مسٹر کمار منگلم حکومت ہند میں کیبنٹ منسٹرتھے۔ چھیالیس سال کی عمر میں دہلی میں ان کا انتقال ہوگیا۔23اگست2000کی صبح کو6بجے میں نے ریڈیو پر ان کی موت کی خبرسنی۔ شام کو آٹھ بجے میں بی بی سی لندن پر خبریں سن ہا تھا، اس دوران انہوں نے مسٹر کمار منگلم کے حالات بتاتے ہوئے ان کے ایک پچھلے انٹرویو کو ان کی اپنی آواز میں سنایا ۔ صبح کو میں نے ان کی موت کی خبر سنی تھی اور اس کے بعد ان کی یہ آواز سنی تو اچانک بعدالموت کا منظر سامنے آگیا۔ ایسا محسوس ہوا کہ ایک شخص جو مرگیا تھا وہ دوبارہ زندہ ہوکر اپنے احوال بتارہا ہے۔