Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
29مئی2000
چارلس فریراینڈروذ(Charles free Andrews)ایک انگریز تھا۔ وہ انگلینڈ میںIALIمیں پیدا ہوا۔ وہ ساؤتھ افریقہ جاگر گاندھی سے ملا۔ بعد کو وہ آزادی کی تحریک میں مہاتماگاندھی کے ساتھ شریک ہوگیا۔ اس کے حالات بتاتے ہیں کہ وہ بے حد سنجیدہ آدمی تھا۔ ہندوستان کی آزدای سے پہلے اس کا انتقال ہوگیا مرتے وقت اس نے مہاتماگاندھی سے کہا:
Swaraj is coming Mohan (Mhatma Gandhi) I would not live to see it, but it is not for off.
تاہم موہن داس کرم چند گاندھی اس کے بعد زندہ رہے اور15اگست1947کو انہوں نے ہندوستان کو آزاد ہوتے ہوئے دیکھا مگر آزادی ملتے ہی ان کی خوشیاں ختم ہوگئیں۔ غلامی کے دور میں ان کو غیر معمولی عزت ملی لیکن آزادی کے دورنے ان کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔