Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
6ستمبر2000
مرادآباد کے صاحبزادے حسن صاحب خدا اور مذہب کے منکر ہیں۔ ان سے کئی بار گفتگو ہوچکی ہے۔ آج میں نے ان کو ایک صاحب کے ذریعہ یہ تحریر لکھ کر بھیجی:
اس دنیا میں کھڑاہونے کے لیے آدمی کے پاس معقول طور پر صرف دو فکری بنیادیں ہیں یا تو وہ علم خداوندی کی دلیل پر کھڑاہو۔ یا علم انسانی کی دلیل پر۔ جس آدمی کے پاس کھڑاہونے کے لیے دونوں میں سے کوئی العلی فکری بنیاد نہ ہو وہ کویا فکری دلدل کے اوپر کھڑا ہوا ہے، اور یہ ایک حقیقت ہے کہ دلدل کھڑے ہونے کی کوئی ڈگر نہیں۔