Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
15اپریل2000
زندگی کے دو بنیادی اصول ہیں۔ صحت اور شریعت۔ ایک طرف آدمی کو صحت کے فطری قواعد کی پابندی کرنا چاہیے تاکہ وہ آخرتک تندرست اور قابل کاررہے۔ اور دوسری طرف اس کو شریعت کے قوانین کی پابندی کرنا چاہیے تاکہ وہ خدا کی رحمت سے دورنہ ہو۔ صحت کے قواعد آدمی کی جسمانی فلاح کی ضمانت ہیں، اور شریعت کے قواعد اس کی روحانی فلاح کی ضمانت۔