Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
13اکتوبر2000
برادرم کوکب الباری (21سال)نے بتایا کہ آج رات کو انہوں نے دہلی میں ایک خواب دیکھا کہ: آپ (مولانا وحید الدین خاں) اور علمی کام میں مشغول ہیں۔ اچانک آپ اپنی کرسی سے اٹھ کر یہ کہہ رہے ہیں کہ آپ ہماری کرسی پر بیٹھ جائے اور میں بیٹھ گیا۔ اس وقت غالباً آپ کو روشنی کی ضرورت تھی اور وہاں روشنی کچھ کم تھی۔
میں نے کہا کہ یہ خواب انشاء اللہ ایک بشارت ہے۔ اس کا مطلب انشاء اللہ یہ ہے کہ آپ ہمارے مشن میں شامل ہوں گے اور انشاء اللہ اس کی تکمیل کریں گے۔ یہ گویا ویسا ہی ہوگا جس طرح کہ مولانا شبلی نعمانی کے بعد مولانا سید سلیمان ندوی نے ان کے کام کو مکمل کیا۔