Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
7جون2000
ایک صاحب ملاقات کے لیے تشریف لائے۔ وہ اوکھلا (نئی دہلی) میں رہتے ہیں۔ انہوں نے اپنا نام ڈاکٹر محمد ایوب (ہومیوپیتھ) بتایا گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ آپ نے بہت سے موضوعات پر لکھا ہے لیکن ایک موضوع ابھی باقی ہے۔ میں نے پوچھا کہ وہ کیا۔ انہوں نے نہایت اطمینان سے جواب دیا کہ وہ موضوع کافر اور سلبھ(Kafir verses Malicheh) ہے۔
ان کی یہ بت سن کر مجھے ہنسی آگئی۔ میں نے کہا کہ آپ ماشا ء اللہ ایک ڈاکٹر ہیں اگر آپ اپنے مریضوں کو کافر اور ملبھ کی شکل میں دیکھیں تو کیا آپ کی ڈاکٹری چلے گی۔ کامیاب ڈاکٹر وہ ہے جو ہر مریض کا ہمدرد ہو۔ وہ اپنے مریضوں کو نفرت کے بجائے خیرخواہی کے جذبے سے دیکھے ۔ میں نے کہا کہ یہی معاملہ اسلام کا ہے۔ اسلام ایک دعوتی مذہب ہے۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم لوگوں کو کافر اور سلبھ کی کٹگری میں نہ بانٹیں بلکہ ہر ایک کو انسان کے روپ میں دیکھیں۔ ہمارے دل میں ہر ایک کے لیے شفقت اور خیرخواہی ہو۔ ہمارا کام لوگوں کوبرابتانا نہیں ہے بلکہ لوگوں کو اللہ کی رحمت کے سایہ میں لانا ہے۔ اور یہ کام نفرت کے جذبہ کے ساتھ نہیں ہوسکتا۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ آج ایک بہت بڑی بات سمجھ میں آگئی۔