Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
21دسمبر2000
ایک صاحب نے کہا کہ برصغیر کے ہندواور مسلمان کردار کے اعتبار سے یکساں نظر آتے ہیں جو برائیاں ایک میں ہیں وہی برائیاں دوسرے میں بھی نظر آتی ہیں۔ میں نے کہا کہ ایک ہی بات ہے مجھے اتفاق ہے مگر دونوں میں ایک فرق ہے وہ ہے کہ مسلمانوں کی برائی اس لیے ہے کہ وہ اپنے دورزوال میںہیں ان کے برعکس ہندوؤں کے برائیوں کا سرچشمہ ان کاا پنا مذہب ہے۔ دوسرے لفظوں میں یہ کہ مسلمانوں کی برائیوں کو دور کرنے کے لیے ایسی اصلاحی تحریک چلائی جائے گی جس کا مقصد ان کو اپنے مذہب (اسلام) کی طرف لوٹانا ہوگا۔ جب کہ ہندوؤں کی برائیاں صرف اس وقت دورہوسکتی ہیں جب کہ وہ اپنے مذہب کو چھوڑیں اور کنوزونی کا طریقہ اختیار کریں۔