Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
20اپریل2000
مسٹر روپ نرائن (پیدائش1914)نے اپنی ایک ہندی کتاب مجھے دی یہ کتاب315صفحات پر مشتمل ہے۔ اس کا نام یہ ہے ’’بھارتیہ سنسکرتک ایکتا کے استمبھ‘‘۔ اس کتاب میں انہوں نے ہندوستان کے نومذہبوں کا تذکرہ کیا ہے۔ انہوں نے اس کتاب کے بارے میں میرا تبصرہ پوچھا۔ میں نے اس کو دیکھنے کے بعد کہا کہ آپ نے سب سے بڑے مذہب کا اس میں کوئی ذکر ہی نہیں کیا ہے۔انہوں نے پوچھا کہ وہ سب سے بڑا مذہب کون سا ہے۔ میں نے کہا کہ وہ مذہب زر (Moneyism)ہے۔ آج تمام لوگ سب سے زیادہ اس کے پرستارہیں۔ حتیٰ کہ آپ نے جن نو مذہبوں کا ذکر کیا ہے وہ سب بھی اس مذہب زر کے تابع ہیں لوگ ان مذہبوں کو برکت یا آشیرواد کے لیے اختیار کیے ہوئے ہیں۔ آج کل مذہبی مقامات پر جو دھوم نظرآتی ہے اس کی حقیقت اس سے زیادہ اور کچھ نہیں۔