Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
Creativity is the product of interaction
انٹرایکشن کا لفظ یہاںسے لیا اپنے وسیع معنی میں ہے۔لوگوں سے ملنا جلنا، ان سے ڈسکشن کرنا، لوگوں کے خیالات کو کتابوں میں پڑھنا، غرض ان تمام مواقع کو استعمال کرنا جہاں دوسروں کے خیالات کو جاننے کا موقع ملتا ہے۔
تاہم انٹرایکشن بجائے خود تخلیقیت کا ذریعہ نہیں بن سکتا۔ اس کے ساتھ ضروری ہے کہ آدمی کے اندر سوچنے اور قبول کرنے کا مادہ بڑے پیمانہ پر موجود ہو۔ بارش کا ہونا گویا بارش اور زمین کا انٹرایکشن ہے۔ مگر اسی انٹرایکشن کا کوئی فائدہ پتھر کو نہیں ملتا۔ پتھر کے جمود کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے کہ بارش کا پانی پتھر کے اوپر اوپر بہہ کر نکل جاتا ہے۔ اس کے برعکس زمین کا معاملہ یہ ہے کہ وہ بارش کے پانی کو جذب کرتی ہے۔ اس کے نتیجہ میں زمین کی سطح پر بارش کے بعد سبزہ اگ آتا ہے۔ اس طرح انٹرایکشن کا فائدہ صرف اس انسان کو ہوتا ہے جس کے اندر قبولیت کا مادہ موجود ہو۔