Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
11فروری2000
ایورسٹ (Everest)دنیا کی سب سے بلند چوٹی ہے جو تبت اور نیپال کی سرحد پر واقع ہے۔1954کی پیمائش کے مطابق یہ سمجھا جاتا تھا کہ اس کی بلندی8848میٹر ہے۔ آج بی بی سی لندن کے ایک نشریہ میں بتایا گیا کہ برطانیہ اور امریکہ کی مشترک ٹیم نے اس کو نئی تکنیک کے ذریعہ دوبارہ ناپا۔ اس جدید پیمائش کے ذریعہ معلوم ہوا کہ ایورسٹ کی صحیح بلندی8850ہے۔ جس میں مزید بتایاگیا کہ حکومت نیپال نے اس نئی دریافت کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نصابی کتابوں، سیاحوں کی گائڈبک اور دوسرے بہت سے کاغذات میں اس کی بلندی8848چھپی ہوئی ہے۔ اب اگر اس جدیدپیمائش کو مانا جائے تو ان ساری چیزوں کو دوبارہ چھاپنا پڑے گا جس میں کروڑوں ڈالر خرچ ہوں گے۔
یہ انسان کا عام مزاج ہے وہ اکثر ایسا کرتا ہے کہ ایک کھلی ہوئی حقیقت کا انکار کردینا ہے صرف اس لیے کہ اگر وہ اس کو مانتے تو اس کے مفادات پر ضرب لگے گی اور اس کو اپنی زندگی کی ازسرنو تشکیل کرنی پڑے گی۔