Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
28اگست2000
ایک روایت کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کی نماز میں اس وقت تعمیل کرتے جب کہ نمازی زیادہ ہوتے اور اس وقت تاخیر کرتے جب کہ نمازی کم ہوتے (والعشاء، اولکثر الناس عمل واذاقاموا احر) مشکوٰۃ المصابیح188/1
اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ فضیلت کا تعلق وقت سے ہے بلکہ اس کا تعلق دوسری مصلحتوں سے ہے۔ اگر کسی مخصوص وقت کی نماز افضل ہوتی تو پیغمبر کبھی ایسا نہیں کرسکتا کہ قدرت رکھتے ہوئے وہ غیر افضل وقت میں نماز پڑھے۔ حقیقت یہ ہے کہ نماز کی افضلیت کا تعلق خشو سے ہے نہ کہ فارم سے۔ عجیب بات ہے کہ فقہاء اس اہم نکتہ سے بے خبر ہے۔ نماز کی ادائیگی کے معاملہ میں مختلف فقہاء کے درمیان بے شمار اختلافات ہیں۔ مگر ہر اختلاف کسی نہ کسی فارم سے تعلق رکھتاہے۔ کوئی فقہاء نماز کے ایک فارم کو افضل سمجھتا ہے اور کوئی فقہہ اس کے دوسرے فارم کو اور کوئی اس کے تیسرے فارم کو میرے نزدیک یہ ساری بحثیں بے فائدہ ہیں اصل یہ ہے کہ فارم یا ٹموٹر عبادت کا تعلق تنوع سے ہے۔ جہاں تک نماز کی افضلیت کا معاملہ ہے وہ تمام ترقلبی تنوع سے تعلق رکھتا ہے۔