Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
6جون2000
ایس آئی او (Islamic Students Organisation)جماعت اسلامی کی یوتھ ونگ ہے۔ آج ان کے ہیڈ کوارٹر (اوکھلا) میں ان کے منتخب آل انڈیا ممبروں کا احتجاج تھا۔ مجھے اس میں خطاب کرنے کے لیے بلایا گیا تھا۔ مجھ کو جو موضوع دیا گیا وہ یہ تھا: ہندوستانی مسلمانوں کی حکمت عملی کیا ہو۔
تقریر کے اور سوالات کا وقفہ تھا۔ حسب توقع اکثر سوالات اشتعال انگیز تھے مگر اللہ کے فضل سے میں مشتعل نہیں ہوا۔ جناب جواب کے لیے وہ انداز اختیار کیا جس کو میں ’’رحمانی فارمولا‘‘ کہتا ہوں۔ عبدالرحمن صاحب ایک بینک میں منیجر ہیں۔ وہاں ان ہندوؤں کے درمیان رہتے ہیں۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہندوافراد اسلام کے بارے میں طرح طرح کے سوالات کرتے ہیں جواکثر منفی نوعیت کے ہوتے ہیں۔ عبدالرحمن صاحب غیر معذرت خواہانہ (Non-apoligetic)انداز میں ان کا جواب دیتے ہیں۔ مگراپنے مزاج کے مطابق کا طریقہ یہ ہے کہ وہ ہمیشہ لائٹ موڈ (Light mood) میں اپنی بات کہتے ہیں۔ اس لیے کوئی ان کا برااثر نہیں لیتا۔ مثلاً ایک بینک ملازم نے ان سےہندو نظریہ کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ اس دنیا میں آواگمن کا طریقہ رائج ہے اور ہر آدمی اپنے پچھلے جنم کے کرموں کو بھوگتا ہے۔ عبدالرحمن صاحب نے اس نظریہ کو رد کرتے ہوئے لائٹ موڈ میں کہا کہ یہ کیسی عجیب سزا ہے کہ مجرم کو اپنے جرم کا پتہ ہی نہیں۔ ہائی کورٹ کا کوئی جج اگر آپ کو سزا دے اور جرم نہ بتائے تو آپ ایسے جج کو گالی دیں گے۔ یہی بات اگر وہ سنجیدہ (Serious)انداز میں کہے تو ہندوبگڑجاتے لیکن جب انہوں نے اس بات لائٹ موڈ میں کہا تو اس نے معتدل انداز میں اس کو سن لیا۔
ایس آئی او کے اجتماع میں میں نے اسی رحمانی فارمولا کو اختیار کیا۔ وہاں مجھ سے بہت سے سوالات کیے گئے مگر میں لائٹ موڈ میں ہر سوال کا مختصر جواب دیتا رہا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اجتماع میں معتدل فضا مسلسل قائم رہی۔ مثلاً ایک صاحب نے انگریزی میں سوال کرتے ہوئے لمبی تقریر شروع کردی۔ بظاہر ایسا محسوس ہوتا تھا کہ سوال کے بارے میں خود ان کا اپنا ذہن بھی واضع نہیں ہے۔ میں نے ٹھنڈے طریقہ سے بولتے ہوئے کہا:
Is it a question or a clarification?
ایسا محسوس ہوا کہ میرے اس جملہ کو سن کر وہ اپنے آپ کو دفاعی پوزیشن میں پارہے ہیں چنانچہ وہ اپنی سیٹ پر بیٹھ گئے اور اس کے بعد کچھ نہیں بولے۔