Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
6نومبر2000
3اکتوبر2000کو بی بی سی نے اپنے نشریہ میں محمد علی جناح کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر محمد علی جناح کی سیاسی کامیابی کا راز یہ تھا کہ وہ ایسی زبان بول سکتے تھے جس کو اس وقت کے برٹش حکمراں سمجھ سکیں۔
As a lawyer he was able to speak legal language which this British rules could understand
میں نے اس پر اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد جیسے دوسرے مسلمان لیڈر اس کے بجائے خطابت اور شاعری اور انشا پردازی کی زبان بولتے، جو برطانی حکمرانوں کے لیے ناقابل فہم ہوئی تھی۔