Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
یکم جولائی2000
6دسمبر1991کو جب اجودھیا کی بابری مسجد ڈھائی گئی اس وقت بی بی سی کے دو نمائندے وہاں موجود تھے۔ قربان علی اور مارک تلی۔ بی بی سی نے 30جون2000کو6دسمبر کے اس واقعہ کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کی۔ اس میں جو باتیں بتائی گئیں ان میں سے ایک یہ تھی کہ جب بابری مسجد ڈھائی گئی اور اس کی خبر ملک بھر میں پھیل گئی تو جنوبی ہند کے مسٹر کاراج نے اس وقت کے یوپی کے چیف منسٹر مسٹر کلیان سنگھ سے بار کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم نے ثابت کردیا ہے کہ ہم ایک بزدل قوم نہیں ہیں: