Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
5اپریل2000
مسلمان ساری دنیا میں جگہ جگہ تشددانہ جنگ لڑرہے ہیں۔ اس کو وہ جہاد کہتے ہیں۔ حالانکہ جنگ ملک و مال کے لیے ہے۔ اور جہاد فی سبیل اللہ ہوتا ہے نہ کہ ملک و مال کے لیے۔ مزید یہ کولمبی جنگ کی ناکامی کے بعد اب انہوں نے خودکش بمباری کا طریقہ اختیار کیا ہے۔ وہ بم لے کر دشمن کے کیمپ میں گھس جاتے ہیں تاکہ خود مرکر ان کے چند افراد کو مارسکیں۔ ان خود کش بمباروںکا نام کشمیر میں انہوں نے فدائی دستر رکھا ہے اور فلسطین میں اشتہادی دستہ۔
اسلامی نقطۂ نظر سے بلا شبہہ یہ حرام ہے۔ عقلی نقطۂ نظر سے بھی وہ بے فائدہ ہے۔ دوسری عالمی جنگ میں جاپانیوں نے خودکش بمباری کا تجربہ زیادہ بڑے پیمانے پر کیا۔ مگر وہ مکمل طور پر ناکام رہے۔ اب اس کا دوطرفہ تجربہ کرنا دیوانگی کے سوا اور کچھ نہیں۔