Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
8جنوری2000
قرآن میں بتایاگیا ہے کہ آخرت کی نعمتیں دنیا کی نعمتوں کے متشابہہ ہوں گی(البقرہ) اسی طرح حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہ ؐ نے فرمایا: اللحم لا عیش الاعیش الاخرق ان دونوں کو ملاکر میں یہ سمجھا ہوں کہ سامان لذت جو آخرت میں ہوں گی۔ وہی دنیا میں بھی ہیں۔ دونوں میں جو فرق ہے وہ صرف ڈگری کا ہے، نوعیت کا نہیں۔ البتہ ایک اور پہلو سے دونوں میں مکمل فرق پایا جاتا ہے اور وہ ہے سامان لذت سے انجوائے (enjoy) کرنا۔ خدانے دنیا میں نفرت اور عیش کے سامان تو رکھ دئے مگر انسان کو ان سے انجوائے کرنے کی طاقت نہیں دی۔ دنیا میں آدمی کسی لذت کو صرف چکھ سکتا ہے۔ وہ اسی سے اپنی خواہش کے بقدر محظوظ نہیں ہوسکتا۔ آخرت میں یہ ہوگا کہ ان ناقص نعمتوں کو کامل بنادیا جائے گا۔ اور دوسری طرف انسان کو وہ طاقت (Capacity)دے دی جائے گی جس سے وہ ان نعمتوں سے بھرپور طور پر محظوظ ہوسکے۔