Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
30جنوری2000
بمبئی میں دارالعلوم دیوبند کے ایک عالم نے کہا کہ مولانا قاری محمد طیب صاحب بہت حاضر جواب تھے۔ ان کے پاس ہر سوال کا فوری جواب موجود ہوتاتھا۔ یورپ کے ایک سفر میں کسی نے ان سے پوچھا کہ آپ لوگوں کا کہنا ہے کہ قرآن میں ہر چیز موجود ہے(النحل89)یہ بتائیے کہ Cookکے لیے قرآن میں کیا ہے۔ قاری طیب نے فوراً کہا کہ ہاں موجود ہے اور پھر سورۃ الجمعہ کی یہ آیت پڑھی: وترکوک قائما۔
میرے نزدیک یہ حاضر جوابی نہیں بلکہ غلط جوابی ہے۔ انہیں کہنا چاہیے تھا کہ ہمارا یہ دعویٰ ہی نہیں کہ قرآن میں ہر چیز موجود ہے۔ ہمارا کہنا یہ ہے کہ قرآن میں انسان کی ہدایت سے متعلق ہر ضروری چیز موجود ہے۔