Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
22اگست2000
رگھوپتی سرائے فراق گورکھپوری (وفات ) ایک اردو شاعر تھے۔ وہ خدا اور مذہب میں عقیدہ نہیں رکھتے تھے۔ ان سے کسی نے پوچھا کہ انسان نے اپنی پوری تاریخ میں سب سے بڑی بے وقوفی کون سی کی ہے۔ انہوں نے جواب دیا: خداکو ایجادکرنا۔
فراق گورکھپوری کے ایک شاگرد نے ۔۔۔۔۔۔ سے یہ بات کہی۔ میں نے کہا کہ یہ بیان اتنا ہی بے معنی ہے جتنا یہ کہنا کہ فراق گورکھپوری کے والدین نے سب سے بڑی غلطی یہ کہ انہوں نے فراق کو پیدا کیا۔ میں نے کہا کہ فراق کا یہ بیان صرف غیر سنجیدہ بیان ہے۔ فراق صرف ایک شاعر تھے، وہ خدا اور مذہب کے بارے میں اس قسم کا بیان دینے کے اہل بھی تھے۔ اس موضوع پر بولنے سے پہلے فراق کو چاہیے تھا کہ وہ تمام متعلق علوم کا مطالعہ کریں، مثلاً فلسفہ، مذاہب، علم الانسان (انتھرایالوجی) سائنس وغیرہ، ڈاکٹر الکسس کیرل نے لکھا ہے کہ ایک شخص مکمل طور پر فارغ ہوکر25سال تک عمام متعلق علوم کا مطالعہ کرے، اس کے بعد بھی وہ اس قابل ہوسکتا ہے کہ اس موضوع پر کوئی بیان دے۔ ایسی حالت میں فراق گورکھپوری کا مذکورہ بیان ایک غیرسنجیدہ بیان ہے جو سرے سے قابل غورہی نہیں۔