Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
9مارچ2000
ایک ندوی طالب علم سے میں نے پوچھا کہ تعلیم سے فراغت کے بعد آپ کیا کام کریں گے، ان کی عمر بائیس سال تھی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی کچھ طے نہیں کیا ہے، اس کے بارے میں مشورہ کرنا ہے، میں نے کہا کہ یہ مشورہ کی بات نہیں ہے بلکہ خود اپنے عزم کی بات ہے، آپ کو سب سے پہلے خود اپنا مطالعہ کرکے یہ جانناچاہیے کہ آپ کے اندر کیا صلاحیتیں ہیں اور کس کام کو آپ زیادہ بہتر طور پر کرسکتے ہیں۔ مستحکم عزم کے بغیر کامیابی نہیں ہوتی اور مستحکم عزم کا تعلق ذاتی فیصلہ سے ہے نہ کہ خارجی مشورہ سے۔