Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
2اگست2000
اکثر لوگ ’’کو‘‘ (Coup)اور انقلاب(Icvolution)میں فرق نہیں کرتے۔ وہ دونوں کو ایک سمجھ لیتے ہیں۔ مثال کے طور پر ہندوستان میں مہاتما گاندھی1947میں جو سیاسی تبدیلی لائے اس کو عام طور پر انقلاب کہا جاتا ہے۔ حالانکہ صرف ایک ’’کو‘‘ تھا صرف اس فرق کے ساتھ یہ ’’کو‘‘ تشدد کے بجائے پر امن طور پر لایاگیا۔ اسی طرح ایران کے آیت اللہ خمینی ایران میں جو سیاسی تبدیلی لائے وہ بھی صرف ایک ک’’کو‘‘تھا نہ کہ ایک انقلاب۔ النہ یہ ’’کو‘‘ جو کلرمی کے ذریعہ لایا گیا۔
’’کو‘‘ کی ظاہری مشکلیں مختلف ہوسکتی ہیں۔ مثلاً تشدد کے ذریعہ لایا جانے والا یا تشدد کے بغیر لایا جانے والا۔ اسی طرح فوج کی طاقت سے برپاکیاجانے والا یا عوامی طاقت سے برپا کیا جانے والا۔ تاہم ہر ’’کو‘‘ میں یہ بات مشترک ہے کہ اس میں صرف حکومتی افراد بدلتے ہیں۔ مگر زندگی کا نقشہ بدستور اپنے حال پر قائم رہتا ہے۔