Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
میکے کی کبھی نا یاد آئے سُسرال میں اتنا پیار ملے
اس گانے کو سن کر میرا دل بھر آیا۔ مجھے یاد آیا کہ میری لڑکیوں کے ساتھ اس کے بالکل برعکس معاملہ ہوا۔ جس کا اظہار مذکورہ گانے میں باپ نے کیا ہے۔ پھر میں نے سوچا کہ اگر باپ کے یہ جذبات درست ہوں اور کسی باپ کی بیٹی کا وہی معیاری انجام ہو جس کا اظہار اس گیت میں کیا گیا ہے تو پیغمبر کی بیٹیاں بھی اس معیاری انجام سے محروم نظر آئیں گی۔ میری سمجھ میں آیا کہ اگر چہ ہر باپ کے جذبات اپنی بیٹی کے لیے یہی ہوتے ہیں مگر کسی عورت کے لیے یہ کوئی معیاری زندگی نہیں کہ اس کو دنیا میں صرف پھول ملیں،اس کو کبھی کاٹے سےسابقہ نہ پیش آئے۔ ایسی عورت کے اندر جو شخصیت ملے گی وہ ایک غیر حقیقی شخصیت ہوگی۔ میرے تجربہ کے مطابق، حقیقی شخصیت ہمیشہ چیلنج کے حالات میں رہتی ہے نہ کہ نئے مسئلہ زندگی کے حالات میں۔