Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
27ستمبر2000
حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ البخیل الذی من مذکرت عن الصلی قل (مشکوٰۃ المصابیح294/1)یعنی بخیل وہ ہے جس کے پاس میرا تزکرہ ہو اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے۔ یہ حدیث ایک اعتبار سے یہ بتاتی ہے کہ رسول کا حق مومنین رسول کے اوپر کیا ہے۔ اسی کے ساتھ اس کا ایک وسیع تر مفہوم بھی ہے۔ وہ یہ کہ جب کوئی شخص ایک درست کام کرے تو لوگوں پر اس کا یہ حق ہوجاتا ہے کہ جب اس کا ذکر کیا جائے تو لوگ کھلے دل سے اس کا اعتراف کریں۔ یہ اعتراف نہ کرنا بھی اس طرح ایک بخیلی کا معاملہ ہے جس طرح رسول اللہ کے تزکرہ کے وقت آپ کے اوپر درودوسلام نہ بھیجنا۔