Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
3مارچ2000
عبدالعبد شہگری ندوی (پیدائش1944)سے ملاقات ہوئی۔ میں نے کہا کہ حدیث میں بتایا گیا ہے کہ بعد کے زمانے میں امت وھاب العلماء کے مسئلہ سے دوچار ہوجائے گی۔ اکثر لوگ اس کا مطلب یہ سمجھتے ہے کہ بعد کے زمانے میں علماء وفات پاجائیں گے اور کوئی زندہ عالم موجود نہ رہے گا، میں نے کہا کہ حدیث کا یہ مطلب نہیں اس کا اصل مطلب یہ ہے کہ امت کے باصلاحیت افراددینی علم کو حاصل کرنا چھوڑدیں گے وہ دنیوی علوم کے حصول کے لیے چلے جائیں گے، میں نے کہا کہ یہ حدیث میرے نزدیک دلالی ثبوت میں سے ہے اس میں دراصل بالواسطہ انداز میں جدید صنعتی دور کی پیشنگوئی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بعد کے زمانے میںدنیوی علوم کے اندر مادی کشش اتنا زیادہ بڑھ جائے گی کہ جو امت کے باصلاحیت افراد دنیوی علوم کی طرف بھاگنا شروع کردیں گے۔